نئےصوبوں کےقیام سےمتعلق ملک میں نئی بحث چھڑگئی

0
215
نئےصوبوں کےقیام سےمتعلق ملک میں نئی بحث چھڑگئی

اسلام آباد: ملک میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث نے جنم دیا ہے ، اقتصادی تھنک ٹینک نے انتظامی ڈھانچے کی اصلاح کے لئے نئے صوبوں کے 3 منظر نامے کی تجویز پیش کی ہے۔

پہلے منظر نامے میں 12 ، دوسرے منظر نامے میں15 سے 20 چھوٹے صوبے اور تیسرےمیں 38 ڈویژن شامل ہوسکتے ہیں۔

معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کے مطابق ، موجودہ انتظامی ڈھانچہ علاقائی معاشی ترقی کی خلیج کو ختم کرنے میں ناکام رہا ہے ، پاکستان کے موجودہ انتظامی ڈھانچے دنیا سے کہیں زیادہ بڑے ہیں۔

معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کا کہنا ہے کہ صوبوں میں آبادی کے بے مثال فرق ، غربت ، بے روزگاری اور تعلیم کی شرح میں اضافہ ہونیکی وجہ سے مسائل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ، 38 فیڈرل ڈویژنوں کے قیام سے ہر ڈویژن کی آبادی 6 ملین تک ہوجائے گی۔

تھنک ٹینک میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی اوسط صوبائی آبادی 6کروڑ سے زیادہ ہے ، مسائل صوبوں میں آبادی کے غیر معمولی فرق کیوجہ سے ہیں ، غربت ، بے روزگاری اور تعلیم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ، پنجاب میں غربت کی شرح 30 فیصد اور بلوچستان میں 70 فیصد ہے۔ خیبر پختوننہوا میں غربت 48 ٪ اورسندھ میں 45 ٪ ہے۔

Leave a reply