بنگلہ دیش نےپاکستانی حکام کیلیےویزہ شرط ختم کردی

1971ءکے بعد پہلی بار ، بنگلہ دیش نے پاکستانی حکام کیلئے ویزاکی شرط ختم کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کیمطابق ، بنگلہ دیش اور پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ والے افراد کو اب دونوں ممالک کے مابین سفر کرنیکے لئے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔









