پاکستان کیخلاف کھیلنابھارتی کھلاڑیوں کی مجبوری قرار

سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیل کو ہندوستانی کھلاڑیوں کے لئےمجبوری قرار دیدیا ہے۔
سنیل نے ہندوستانی کرکٹرز کے حق میں کہا کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے پر تنقید نہیں کیجانی چاہئے۔
انکا کہنا ہے کہ کھلاڑی ہندوستانی کرکٹ بورڈ اور حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہیں۔ اگر حکومت نے کوئی فیصلہ کیا ہے تو ، کھلاڑیوں پراس کےلیےتنقید کیوں کیجارہی ہے۔








