کے پی حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا

0
175
کے پی حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا

کے پی حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا

مہمند میں حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس کو کے۔پی حکومت کے تباہ شدہ جہاز کا بلیک باکس مل گیا ہے، بلیک باکس جائے حادثہ سے سو میٹر کے فاصلے پر پڑا تھا، پولیس نے بلیک باکس متعلقہ حکام کو دے دیا ہے، تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ کا 2 بار معائینہ کر چکی ہے اور آج شواہد اکٹھے کرنے کے لیے زمینی معائنیہ کیا، 2 دن پہلے باجوڑ کے لیے امدادی سامان لے کر جانے والا کے۔پی حکومت کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا اور 2 پائلٹس سمیت 5 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

Leave a reply