پاکستان میں 911 ہیلپ لائن فعال

پاکستان میں 911 ہیلپ لائن فعال
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پاکستان بھر میں 911 ہیلپ لائن کو فوری طور پر فعال کر دیا ہے، 911 سروس اس وقت بھی کام کرے گی جب کسی علاقے میں صارف کے اپنے موبائل نیٹ ورک متاثر یا غیر فعال ہوں گے۔
اس نظام کے مطابق متاثرہ شہری 911 پر کال کر کے ہنگامی مدد لے سکیں گے، شہری کسی بھی صورتحال میں فوری مدد کے لیے 911 ڈائل کریں، غیر متاثرہ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ غیر ضروری کالز سے گریز کریں تاکہ جن کو مدد کی ضرورت ہے، یہ سہولت ان افراد کے کام آ سکے۔









