آزادی کے نام پہ ہوائی فائرنگ سے کئی گھر اجڑ گئے

0
148
آزادی کے نام پہ ہوائی فائرنگ سے کئی گھر اجڑ گئے

آزادی کے نام پہ ہوائی فائرنگ سے کئی گھر اجڑ گئے

شہر قائد میں جشن آزادی کے نام پر 3 گھر اجڑ گئے، 82 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، آئی۔ جی سندھ نے فائرنگ کے واقعات میں جانوں کے ضیاع اور لوگوں کے زخمی ہونے پر سخت نوٹس لیا ہے، آزادی کے نام پر ایک گھنٹے میں فائرنگ سے 82 افراد زخمی جبکہ 3 جان سے گئے، 8 سالہ بچی سر پر گولی لگنے سے جاں بحق۔

لیاری اور کورنگی میں بزرگ افراد گردن اور سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے، ایسٹ زون میں تیس، ویسٹ میں تینتالیس اور ساوتھ میں 12 شہریوں کو گولیاں لگی ہیں، ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں51 مرد، 24 خواتین اور 7 بچے زخمی ہوئے، آئی جی سندھ نے فائرنگ کا سخت نوٹس لیا ہے۔

Leave a reply