کل عام تعطیل کا اعلان

کل عام تعطیل کا اعلان
ضلع سجاول کی انتظامیہ کی طرف سے صوفی بزرگ شاہ عنایت کے سالانہ عرس پر 12 اگست کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، ڈی۔ سی زاہد حسین کی طرف سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نیم سرکاری اسکول، کالجز، دفاتر اور بلدیاتی ادارے بند ہوں گے۔
صوبائی وزیر مذہبی امور ریاض حسین شاہ عرس کی افتتاحی تقریب انجام دیں گے، 3 روزہ تقریبات میں مذہبی اور ثقافتی پروگرام شامل ہیں، موسیقی، روحانی محافل اور شاعری کے پروگرام منعقد ہوں گے۔









