اقلیتیں پاکستانی معاشرے کا حسن اور تاج ہیں

اقلیتیں پاکستانی معاشرے کا حسن اور تاج ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اقلیتیں پاکستانی سر کا تاج اور معاشرے کا حسن ہیں، اقلیتوں کے تحفظ، احترام اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، اقلیتوں کے قومی دن پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سب کا وطن ہے اور سب لوگ یہاں پر اپنے عقیدے کے مطابق محفوظ اور آزاد ہیں۔
پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے تمام اقلیتی بہن بھائیوں کو آج کے دن خراج تحسین پیش کرتی ہوں، تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب نے اقلیتی برادری کی فلاح اور بہبود کے لئے مینارٹی کارڈ متعارف کرانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔









