صدر ٹرمپ نے ایک اور جنگ رکوا دی

صدر ٹرمپ نے ایک اور جنگ رکوا دی
صدر ٹرمپ نے ایک اور امن معاہدہ کروا دیا ہے، آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان مکمل جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، صدر ٹرمپ نے آرمینیا اور آذربائیجان کے سربراہان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک معیشیت اور تجارت کو ترجیح دیں گے۔
ٹیکنالوجی ، توانائی اور تجارت میں دو طرفہ معاہدہ ہو گا، انہوں نے کہا میں جنگیں نہیں چاہتا، تجارت اور امن چاہتا ہوں، روس کے ساتھ ڈیل آخری مراحل میں ہے، یوکرینی صدر زیلنسکی اور صدر پیوٹن سے بھی جلد ملاقات ہو گی، یوکرین اور روس بھی اب امن چاہتے ہیں۔








