ڈراموں کی وجہ سے میری شادی خطرے میں ہے

0
181
ڈراموں کی وجہ سے میری شادی خطرے میں ہے

ڈراموں کی وجہ سے میری شادی خطرے میں ہے

مشہور و معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے انکشاف کیا کہ ان کی شادی خطرے میں ہے، کیونکہ ان کے شوہر ڈاکٹر ثمر خان کو شکایت ہے کہ وہ ان کے لیے وقت نہیں نکالتی، انہوں نے کہا کہ ان کا زیادہ وقت شو کے دوران مختلف ڈراموں کا تجزیہ کرنے میں لگ جاتا ہے۔

اس وجہ سے وہ اپنے شوہر کو ٹائم نہیں دے پا رہیں، انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کہتے ہیں کہ میں ان سے بات نہیں کرتی اور رات دن صرف ڈرامے دیکھتی ہوں، اس پروگرام کی وجہ سے ان کی ذاتی زندگی متاثر ہو رہی ہے، اور وہ زندگی میں توازن رکھنے کے لیے بہت کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پروگرام کے لیے سخت محنت کرنی ہوتی ہے، جس سے میری زندگی متاثر ہو رہی ہے، میرے شوہر کو لگتا ہے کہ میں ان کو وقت دینے کی بجائے مسلسل کام میں مصروف ہوں، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ازدواجی تعلقات کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔

Leave a reply