عمران خان کے بیٹوں نے ویزہ اپلائی کر دیا

0
185
عمران خان کے بیٹوں نے ویزہ اپلائی کر دیا

عمران خان کے بیٹوں نے ویزہ اپلائی کر دیا

سابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان نے بتایا ہے کہ عمران خان کے صاحبزادوں نے پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کے لیے درخواست دے دی ہے اور اب وہ ویزے کے منتظر ہیں، علیمہ خان نے کہا کہ قاسم اور سلیمان نے کچھ دن پہلے پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزا کی درخواست جمع کرائی۔

ویزوں کے اجرا کے لیے وزارت داخلہ کی منظوری کا انتظار ہے، پاکستانی ہائی کمیشن نے درخواستیں وصول ہونے کے بعد حکام کو آگاہ کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ قاسم اور سلیمان ویزے کے منتظر ہیں۔

Leave a reply