دریائے چناب میں سیلاب کی وارننگ جاری

0
139
دریائے چناب میں سیلاب کی وارننگ جاری

دریائے چناب میں سیلاب کی وارننگ جاری

مون سون بارشوں کے سبب چناب کے دریا میں پانی کی سطح بلند ہو چکی ہے جس سے سیلابی صورتحال کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے، فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ چھبیس ہزار کیوسک سے بڑھ چکا ہے۔

اگلے چوبیس گھنٹے میں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ کیوسک تک پہنچ جائے گا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نچلے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے، نشیبی آبادیوں کو خالی کرایا جا رہا ہے، اگلے تین روز میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Leave a reply