قائدِ اعظم یونیورسٹی کے طلبہ کے خلاف مقدمہ درج

0
158
قائدِ اعظم یونیورسٹی کے طلبہ کے خلاف مقدمہ درج

قائدِ اعظم یونیورسٹی کے طلبہ کے خلاف مقدمہ درج

قائد اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار ہونے والے طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، یونیورسٹی کے 22 طلبہ کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، سمر سمسٹر منسوخ کرنے پر طلبہ کو ہاسٹل خالی کرنے کا کہا گیا تھا، اس فیصلے کو طلبہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا، اسلام آباد عدالت نے طلبہ کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل خالی کروانے کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو خط لکھے، یونیورسٹی کے 4 ہاسٹلز میں 1 سو ساٹھ طلبہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے، یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ طلبہ نے مزاحمت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، طلباء نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے جرم کا ارتکاب کیا۔

Leave a reply