
کوئلہ کی کان میں دھماکہ، 6 مزدور ہلاک
بلوچستان کے ہرنائی کے ایریا میں واقع کوئلہ کی کان میں زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 6 مزدور جھلس کر زخمی ہوئے، اس دھماکے کی وجہ کوئلہ کی کان میں گیس بھر جانا بتایا جا رہا ہے، حادثہ اُس وقت ہوا جب مزدور زیر زمین کان میں کام کر رہے تھے کہ گیس کے اخراج سے دھماکہ ہو گیا۔
کان میں موجود مزدور امیر محمد، اشرف علی، آغا محمد ،واجد اور شیر افضل سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمی کان کنوں کو فوری طور پر کوئٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ان کا علاج جاری ہے، بعض مزدوروں کی حالت تشویشناک ہے۔









