پانی کی سطح بلند ہونے پر راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے

پانی کی سطح بلند ہونے پر راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
حالیہ بارشوں کے سبب راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، انتظامیہ نے اضافی پانی چھوڑنے کے لیے ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے ہیں، پانی کی سطح گنجائش سے تجاوز کر چکی تھی جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے۔
اسلام آباد کے ڈی سی آفس نے سپل ویز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مختلف پلوں پر ایمبولینسز، ریسکیو، مجسٹریٹ اور یو۔ سی کا عملہ موجود ہے، انتظامیہ نے قریبی علاقوں کے شہریوں کو الرٹ کرتے ہوئے نہروں اور ندیوں کے قریب نہ جانے کی ہدایات کی ہیں۔









