آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک

آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک
انڈیا کی ریاست بہار میں مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں، ریاست بہار میں یہ ہلاکتیں شدید طوفانوں کے دوران ہوئیں، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مزدور اور کسان شامل ہیں جو کھلے آسمان تلے کام کر رہے تھے۔
بھارت کے مشرقی حصے ہر سال مون سون بارشوں کے دوران سیلاب کا شکار ہوتے ہیں، بارشوں سے درجنوں لوگ ہلاک جبکہ لاکھوں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوتے ہیں، محکمہ موسمیات نے کئی علاقوں میں مزید بارش اور آسمانی بجلی گرنے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔









