دورانِ جنگ بڑی تبدیلی، یوکرین میں پہلی خاتون وزیراعظم منتخب

0
132
دورانِ جنگ بڑی تبدیلی، یوکرین میں پہلی خاتون وزیراعظم منتخب

دورانِ جنگ بڑی تبدیلی، یوکرین میں پہلی خاتون وزیراعظم منتخب

یوکرین کی پارلیمنٹ نے جنگ کے دوران یولیا سویر کو پہلی خاتون وزیراعظم مقرر کر دیا ہے، 39 سالہ یولیا اس سے پہلے نائب وزیرِاعظم کے طور پر کام رہی تھیں، ان کی اس تقرری کا مقصد حکومتی صلاحیت کو بہتر بنانا اور دفاعی صنعت کو فروغ دینا ہے، صدر ولادیمر نے توقع ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت اگلے 6 ماہ میں مقامی ہتھیاروں کا حصہ پچاس فیصد تک بڑھا دے گی۔

دوسری طرف یولیا نے ٹویٹر پر لکھا کہ ان کی حکومت تیزی سے کام کرے گی، خاص طور پر دفاعی پیداوار، فوجی سازو سامان کی فراہمی اور ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے پر توجہ دے گی، سابق وزیرِاعظم کو ملک کا نیا وزیرِدفاع نامزد کیا گیا ہے، جبکہ حکومت میں کئی عہدوں پر اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Leave a reply