گاڑی خراب ہونے پر ایرانی صدر ٹیکسی پر روانہ

0
156
گاڑی خراب ہونے پر ایرانی صدر ٹیکسی پر روانہ

گاڑی خراب ہونے پر ایرانی صدر ٹیکسی پر روانہ

غیرمعیاری پیٹرول کے سبب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ٹیکسی میں سفر کرنا پڑا، ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر تبریز جا رہے تھے، قافلے کی تین گاڑیوں میں قزوین صوبے کے پیٹرول پمپ سے پیٹرول ڈلوایا، لیکن پانی ملے پیٹرول کے سبب گاڑیاں خراب ہو گئیں اور قافلہ رک گیا۔

ایرانی صدر نے مقامی حکام کو اطلاع دیے بغیر ہی نجی ٹیکسی کا انتظام کیا اور تبریز پہنچ گئے، اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ اس پیٹرول پمپ پر پانی ملا ناقص پیٹرول فراہم کرنے پر مقدمہ تھا اور اس پٹرول پمپ کے خلاف پہلے بھی اسی قسم کی شکایات درج ہو چکی ہیں۔

Leave a reply