فحاشی کے الزام میں 12 غیر ملکی گرفتار

فحاشی کے الزام میں 12 غیر ملکی گرفتار
سعودی عرب میں نجرام کی ایک رہائشی عمارت میں دورانِ کارروائی جسم فروشی کے دھندے میں ملوث 12 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 5 مرد اور 7 عورتوں کو گرفتار کر لیا ہے، یہ گرفتاریاں نجرام ریجن پولیس اورہیومن ٹریفکنگ کنٹرول کی مشترکہ کارروائی میں عمل میں آئی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کاروائیاں کی گئیں، اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے، سعودی عرب میں انسانی اسمگلنگ، جسم فروشی اور غیر اخلاقی جرائم کے خلاف سخت قوانین ہیں، جن میں سزائے موت بھی شامل ہے۔









