لاہور میں کبوتروں پر تشدد کا انکشاف

0
254
لاہور میں کبوتروں پر تشدد کا انکشاف

لاہور میں کبوتروں پر تشدد کا انکشاف

لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقے میں کبوتروں پر ظلم کا انکشاف ہوا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں کبوتروں کو زیادہ اوپر اچھالنے پر انعام دیا جاتا ہے البتہ جوہر ٹاؤن پولیس نے کبوتروں پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، اینیمل ریسکیو سینٹر نے کارروائی کرتے ہوئے اسی سے نوے کبوتر برآمد کر لیے ہیں، جن میں سے پانچ زخمی ہیں، جن کو پنجوں میں شدید چوٹ آئی ہوئی ہے۔

دس سے پندرہ کبوتر کمزور حالت میں ملے ہیں، وہ سوشل میڈیا پر کبوتروں کی ویڈیوز بھی اپلوڈ کرتا تھا اور شہریوں سے کبوتروں پر تشدد کرواتا رہتا تھا، کبوتروں پر تشدد کرنے کے خلاف ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور کبوتروں کو اینیمل ریسکیو سینٹر منتقل کیا گیا ہے، کبوتروں کو اوپر اچھالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جاتی تھی، جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Leave a reply