35 سال بعد بیٹی کی باپ سے ملاقات

35 سال بعد بیٹی کی باپ سے ملاقات
ایک لڑکی نے شارجہ پولیس کو ایک خط لکھا، جس میں لڑکی نے اپنے باپ سے دوبارہ ملاقات کی خواہش ظاہر کی، خاندانی معاملات کے سبب دونوں کے درمیان دہائیوں سے رابطہ نہ ہو سکا تھا، شارجہ پولیس نے فوری کارروائی کی اور ایک خصوصی ٹیم نے لڑکی سے رابطہ کیا، اس کے لیے کسی اضافی کارروائی کی ضرورت نہ پڑی اور تمام سفری اور قانونی کاغذات پولیس نے مکمل کیے۔
لڑکی کو یو،اے۔ای کے لیے ٹکٹ فراہم کیا گیا اور ملاقات کے موقع پر ماہرین کو بھی موجود رکھا گیا تاکہ ماحول محفوظ اور معاون ہو، شارجہ پولیس نے کہا ہے کہ یہ اقدام پولیس کی طرف سے معاشرے کے مختلف طبقات کی مدد، ملاپ اور استحکام کو فروغ دینے کی عملی مثال ہے۔









