برازیل نے بھارت سے آکاش میزائل کی خریداری روک دی

0
191
برازیل نے بھارت سے آکاش میزائل کی خریداری روک دی

برازیل نے بھارت سے آکاش میزائل کی خریداری روک دی

برازیل نے انڈیا کے تیار کردہ زمین سے فضا تک مار کرنے والے آکاش میزائل کی خریداری کے لیے مذاکرات کو روک دیا ہے اور بھارت کے بجائے یورپی میزائل نظام کو ترجیح دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی رینج زیادہ اور ٹیکنالوجی جدید ہے، برازیل فضائیہ نے آکاش میزائل کے پرانے ورژن میں دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن اب وہ MBDA کے تیار کردہ CAMM-ER میزائل کی طرف متوجہ ہو چکی ہے۔

جس کی رینج تقریباً 45 کلومیٹر ہے جبکہ آکاش کی رینج پچیس سے تیس کلومیٹر تک ہے، برازیلی حکام کو خدشہ ہے کہ انڈیا کی طرف سے دی جانے والی پیشکش میں جدید آکاش سسٹم شامل نہیں ہے، اس لیے برازیل نے یورپی پیشکش کو ترجیح دی، جس میں ٹیکنالوجی، بہتر رینج اور دفاعی نظام شامل ہیں۔

Leave a reply