بیوی نے پتھر مار کر شوہر کو قتل کر دیا

بیوی نے پتھر مار کر شوہر کو قتل کر دیا
بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو سر پر پتھر مار کر قتل کر دیا ہے، انڈین پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی شراب نوشی کا عادی تھا اور نشے کی حالت میں گھر آ کر اپنی بیوی کو زبانی بدسلوکی اور ہراساں کرتا تھا۔
اس دن بھی شیخ محمد دوبارہ نشے کی حالت میں گھر آیا اور بیوی کو ہراساں کرنے لگا لیکن غصے میں بیوی نے پتھر اٹھا کر اس کے سر پر مارا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے، گھریلو جھگڑے کی تصدیق کی تفتیش کی جاری ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔









