منشیات اسمگلنگ میں ملوث 37 ارکان گرفتار

منشیات اسمگلنگ میں ملوث 37 ارکان گرفتار
سعودی عرب کے شہروں ریاض اور حائل سے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث کریمنل گروہ کے 37 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے، سعودی وزارت داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں وزارت داخلہ کے بھی چھ ملازمین شامل ہیں، زیر حراست افراد میں اٹھائیس سعودی، پانچ شامی، 2 ایتھوپین، اور 2 یمنی باشندے شامل ہیں۔
جو نشہ آور اشیا اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں، سعودی شہریوں میں وزارت دفاع اور وزارت گارڈ کے 2,2 جبکہ وزارت داخلہ اور وزارت صحت کا 1,1 اہلکار شامل ہے، وزارت داخلہ کی طرف سے زیر حراست افراد کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔









