مسجد اقصیٰ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے

0
254
مسجد اقصیٰ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے

مسجد اقصیٰ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے

فلسطینی تنظیم حماس نے مسجد اقصیٰ کو ’ریڈ لائن‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے خلاف ہر قیمت پر مقدس مقام کا دفاع کریں گے، ہارون ناصرالدین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ فلسطینیوں کے لیے نہ صرف 1 مذہبی مقام ہے بلکہ قومی شناخت کی بھی علامت ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ اسرائیلی قابض فورسز فلسطینیوں کو مسجد میں داخلے سے روکنے، عبادات سے پابندی لگانے، اور اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ حملے ایک منصوبے کا حصہ ہیں، ان حملوں کا مقصد مسجد اقصیٰ کو اس کے وارثوں سے خالی کر کے اسرائیلی کنٹرول قائم کرنا ہے، انہوں نے فلسطینیوں کی جدوجہد کو سراہا جو تمام تر رکاوٹوں، دباؤ اور گرفتاریوں کے باوجود مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے متحرک رہے ہیں۔

Leave a reply