
پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ہلاک
کلرسیداں کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے، سی۔ سی۔ ڈی ریڈنگ ٹیم پر اشتہاری ملزم نے فائرنگ کی، فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک اور 2 فرار ہو گئے، ہلاک اشتہاری کی شناخت زعفران علی کے نام سے ہوئی، جو سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، سی۔ سی۔ ڈی ٹیم نے اشتہاری کی موجودگی پر ریڈ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، بہادری سے مقابلہ کرنے پر ایس۔ ایس۔ پی نے ڈی۔ ایس۔ پی ٹیم کو شاباش دی۔









