امریکہ میں فائر فائٹرز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

0
141
امریکہ میں فائر فائٹرز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

امریکہ میں فائر فائٹرز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر کوردالن میں جھاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانے والے فائر فائٹرز پر اچانک فائرنگ شروع کر دی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے، شیرف نوریس کے مطابق ’ہم یقین سے تو نہیں کہہ سکتے کہ فائر شوٹرز کی تعداد 1 ہے، یا دو، 3 یا چار، فائرنگ کی آواز مختلف سمتوں سے آ رہی ہے، ہم اس کو ختم کر کے دم لیں گے، شیرف ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ مبینہ حملہ آور کی لاش مل گئی ہے اور ہتھیار بھی برآمد کر لیا ہے۔

آگ ممکنہ طور پر جان بوجھ کر لگائی گئی تاکہ فائر فائٹرز کو وہاں بلایا جا سکے، یہ آگ اب بھی فعال ہے، پولیس فائرنگ کے دوران حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کرتی رہی، یہ پتہ نہیں چلا کہ کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں، اس دوران قریبی علاقے میں کئی ہائیکرز اور مقامی افراد پھنسے رہے، آئیڈاہو کے گورنر نے اپیل کی ہے کہ لوگ اس علاقے سے دور رہیں تاکہ فائر فائٹرز اپنا کام بلا رکاوٹ سرانجام دے سکیں۔

Leave a reply