پاکستان میں اردو نکاح نامہ سرکاری طور پر موجود ہی نہیں

0
240
پاکستان میں اردو نکاح نامہ سرکاری طور پر موجود ہی نہیں

پاکستان میں اردو نکاح نامہ سرکاری طور پر موجود ہی نہیں

وزارتِ قانون و انصاف کی طرف سے اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس طلب کیا گیا، جس میں افسران یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ نکاح نامے کا کوئی سرکاری اردو ورژن موجود ہی نہیں ہے، سرکاری گزٹ میں صرف انگش ورژن موجود ہے، یہ ہنگامی اجلاس لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے ہدایات کے بعد منعقد ہوا، ہدایات میں نکاح نامے کی خامیوں کو دور کرنے پر زور دیا گیا تھا، خاص طور پر ان مسائل کو حل کرنے پر زور دیا گیا جن کے سبب جائیداد سے متعلق تنازعات جنم لیتے ہیں اور جن کا نقصان خواتین کو ہوتا ہے، اس اجلاس میں صوبوں سے نکاح نامہ طلب کیا گیا تاکہ کسی بھی قسم کے تضاد کا جائزہ لیا جا سکے اور مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے تجاویز مل سکیں، مگر شرکا حیرت زدہ رہ گئے کہ نکاح نامے کا کوئی سرکاری اردو ورژن موجود نہیں ہے۔

Leave a reply