
نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس شروع
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام شرکت کر رہے ہیں، سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل اور ایران جنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور ہو گا اور اسرائیل اور ایران جنگ کے خطے کی صورتِ حال پر اثرات پر بھی غور کیا جائے گا، نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں امریکہ کے ایران پر حملے کرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر بھی غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ موجودہ صورتِ حال، اندرونی اور بیرونی سکیورٹی امور پر بھی غور ہو گا، نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں خطے کی صورتحال کے بارے میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔