ہم اپنی جوابی کارروائی ضرور مکمل کریں گے

ہم اپنی جوابی کارروائی ضرور مکمل کریں گے
پاسدارانِ انقلاب کے سابق سربراہ جنرل محسن رضائی نے ایرانی قوم کو پہلی فتح پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ دشمن کو غلط اندازے لگانے پر مجبور کرنے میں ہم کامیاب ہوئے، ہماری جوابی کارروائی ابھی مکمل نہیں ہوئی، اسے مکمل کریں گے، انہوں نے کہا جنگ کے 7ویں روز 4 سو سے زائد میزائل داغے گئے، میزائلوں نے ان کے نام نہاد ’آئرن ڈوم‘ کو توڑ ڈالا ہے، ابھی جنگ بندی کا مطلب نئی جنگ کو دعوت دینا ہے ، کمزور پوزیشن پر موجود دشمن کو دوبارہ سنبھلنے کا موقع نہیں دینا، اسرائیل نے امریکا کو صاف کہ دیا ہے کہ میری مدد کرو یا پھر جنگ بندی کا اعلان کرو، ہم نے فتح اور سجیل میزائلوں کے ذریعے دشمن پر حملے کیے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ جنگ چھڑ جائے گی، ہم نے ابھی اپنی زمینی اور بحری صلاحیتوں آبنائے ہرمز کو استعمال ہی نہیں کیا ہے









