حزب اللہ کا اسرائیل اور امریکا کو پیغام

حزب اللہ کا اسرائیل اور امریکا کو پیغام
لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے ایرانی لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کی دھمکیوں پر اسرائیل اور امریکا کے لیے واضح پیغام جاری کر دیا ہے، حزب اللہ نے ایران اور آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ مکمل حمایت کا اظہار کیا اور اسرائیل اور امریکا کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکیاں احمقانہ حرکت ہیں اور اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے، دشمن کا یہ کہنا مسلمانوں اور اسلام سے جڑے لوگوں کے لیے ایک جرم ہے آج ہم ایرانی لیڈر کے اردگرد زیادہ متحد اور پرعزم ہیں، اسرائیل کے ایران پر پہلے حملے کے بعد بھی تحریک حزب اللہ نے سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔









