سونیا گاندھی طبعیت ناساز ہونے پر اسپتال داخل

سونیا گاندھی طبعیت ناساز ہونے پر اسپتال داخل
انڈین اپوزیشن جماعت کانگریس کی چیئر پرسن سونیا گاندھی کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ہے، انڈین میڈیا کے مطابق سونیا گاندھی کو نئی دلی کے گنگارام ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے، کانگریس کا کہنا ہے کہ سونیا گاندھی کو معدے کا مسئلہ ہے، اب ان کی حالت بہتر ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں، رواں ماہ سونیا گاندھی دوسری مرتبہ ہسپتال میں داخل ہوئی ہیں، سونیا گاندھی جو کہ سابق کانگریس کی صدر بھی رہ چکی ہیں، انہوں نے دسمبر 2024 میں اپنی 78 ویں سالگرہ منائی تھی۔









