عبید الرحمن نظامانی افغانستان میں پاکستانی سفیر نامزد

عبید الرحمن نظامانی افغانستان میں پاکستانی سفیر نامزد
پاکستان نے افغانستان میں کابل کے لیے عبید الرحمن نظامانی کو باضابطہ طور پر سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وہ اس سے پہلے بھی افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے میں ناظم الامور کی سطح پر فرائض انجام دے رہے تھے، پاکستان ازبکستان، چین اور متحدہ عرب امارات کے بعد چوتھا ملک بن گیا ہے جس نے طالبان حکومت کے تحت بنائی گئی حکومت میں افغانستان میں مکمل سفیر نامزد کیا ہے۔









