9 مئی تھانہ رمنہ کیس میں تمام ملزموں کو سزا سنا دی گئی

0
167
9 مئی تھانہ رمنہ کیس میں تمام ملزموں کو سزا سنا دی گئی

9 مئی تھانہ رمنہ کیس میں تمام ملزموں کو سزا سنا دی گئی

9 مئی تھانہ رمنا کیس میں تمام مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس نے کیس کا فیصلہ سنایا، تفصیلات کے مطابق 9مئی تھانہ رمنا کیس میں تمام مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں، پولیس پر قاتلانہ حملہ کرنے کے جرم میں ملزمان کو پانچ سال قید، مجرمان کو انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت دس سال کی سزا اور پچاس ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ہے، موٹر سائیکل جلانے کے جرم میں چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، پولیس کو کام سے روکنے پر تین سال، دفعہ 144 میں ایک ماہ اور جتھہ بنا کر جرم کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، عدالت نے پی۔ ٹی۔ آئی ایم۔ این۔ اے عبدالطیف کو بھی دس سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

Leave a reply