چین کے طلباء کے ویزے منسوخ

0
177
چین کے طلباء کے ویزے منسوخ

چین کے طلباء کے ویزے منسوخ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا چینی طلبا کے ویزے منسوخ کر دے گا، چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ تمام طلبا کے ویزے بھی منسوخ کیے جائیں گے، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبا کے بھی ویزے منسوخ کر دیں گے، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ چینی طلبا کے ویزے کے معیار کے لیے بھی ترمیم کریں گے۔

آئندہ ہانگ کانگ اور چین سے آنے والی ویزا درخواستوں کی کڑی جانچ پڑتال ہو گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام سفارت خانوں کو حکم دیا تھا کہ وہ چینی طلبہ کے ویزوں کے لیے اپائنٹمنٹ کا شیڈول بند کر دیں کیونکہ وہ سوشل میڈیا پروفائلز کی چانچ پڑتال کو مزید وسعت دینے جا رہے ہیں۔

Leave a reply