علیزے شاہ کا جانوروں کے حقوق بارے پیغام

علیزے شاہ کا جانوروں کے حقوق بارے پیغام
انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے شاہ نے کہا کہ : ’’ بہت عرصے سے میرے دل میں یہ بات تھی، میں جانتی ہوں کہ قربانی سنت ہے، یہ حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی کی یاد ہے، لیکن کیا ہم اس قربانی کی روح کو برقرار رکھ رہے ہیں؟‘‘
انہوں نے اپنے پیغام میں زور دیا: ’’خون آلود تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے سے پرہیز کریں، جانوروں کے درد اور خوف کو میمز نہ بنائیں، قربانی کے جانوروں کی تعداد اور سائز کے فخریہ پوسٹس کے بجائے عاجزی کو فروغ دیں‘‘۔
انہوں نے کہا: ’’ ہر سال سڑکوں پر بہتے خون اور جانوروں کی آنکھوں میں خوف دیکھتی ہوں، وہ بول تو نہیں سکتے، لیکن وہ محسوس ضرور کرتے ہیں، کیا ہم جانوروں کے جذبات کا احترام نہیں کر سکتے؟‘









