یوم تکبیر کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام

0
181
یوم تکبیر کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام

یوم تکبیر کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے اللہ کے فضل و کرم سے حالیہ معرکۂ حق میں کامیابی حاصل کی ہے اور آج یومِ تکبیر تاریخی تناظر میں منایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ 1998 میں نواز شریف نے معاشی پابندیوں، عالمی دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود ملک کے مفاد کو ترجیح دی تھی اور ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا، جس نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے چاغی کے پہاڑوں سے بلند ہونے والی “اللہ اکبر” کی آواز آج بھی قومی وحدت اور دفاعی عزم کی علامت ہے، انہوں نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو، محسنِ پاکستان عبدالقدیر خان، تمام سائنس دانوں، انجینئرز اور افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوہری اثاثوں کے تحفظ میں ہماری مسلح افواج کا کردار قابلِ ستائیش ہے۔

Leave a reply