مئی کے مہینے میں دسمبر جیسی ٹھنڈ

مئی کے مہینے میں دسمبر جیسی ٹھنڈ
مئی کا مہینہ ہر سال پاکستان کے گرم ترین مہینوں میں شمار ہوتا ہے، اس ماہ میدانی علاقے تپتے صحرا بنے ہوئے ہوتے ہیں، وہیں پر برف پوش بالائی علاقوں میں بھی گرمی دستک دے رہی ہوتی ہے اور گلیشیئر پگھلنے لگتے ہیں، مگر آج وادی کاغان میں برفباری نے اہل علاقہ کو بھی حیران کر دیا ہے، موسم گرما میں برف دیکھ کر مقافی افراد حیران ہوئے تو سیاحوں کی موجیں ہو گئیں اور وہ خوب لطف اندوز ہوئے۔
اس اچانک اور غیر متوقع برف باری سے وادی کاغان اور وادی ناران کا موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا ہے، دوسری طرف مقامی پولیس کے نوجوان برفباری کے دوران سیاحوں کی مدد کے لیے موجود ہیں، شانگلہ، کوٹلی اور آزاد کشمیر سمیت کے۔ پی۔ کے متخلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔









