پشاور زلمی اور ملتان سلطانز میں آج پنجہ آزمائی ہو گی

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز میں آج پنجہ آزمائی ہو گی
پی۔ ایس۔ ایل سیزن 10 میں آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، آج کا میچ ملتان کے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والا میچ رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا، پوائنٹس ٹیبل پر زلمی کے چھ جبکہ سلطانز کے دو پوائنٹس ہیں، کل کھیلے جانے والے میچ میں جو کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا تھا، اس میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی۔









