اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں مجرم کو پھانسی

اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں مجرم کو پھانسی
ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں مجرم کو سزائے موت دے دی گئی ہے، بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پھانسی کی سزا پانے والا مجرم ایرانی ہے اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ انٹیلیجنس تعاون اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا تھا۔
سزائے موت پانے والے شخص کی شناخت محسن لنگرنشین کے نام سے ہوئی، جسے پہلے بھی کئی سنگین الزامات کا سامنا تھا، ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ لنگرنشین نے دورانِ تفتیش اپنے تمام جرائم کا اقرار کیا تھا۔









