سپہ سالار کی قیادت میں دشمن کو بھرپور جواب دیں گے

0
157
سپہ سالار کی قیادت میں دشمن کو بھرپور جواب دیں گے

سپہ سالار کی قیادت میں دشمن کو بھرپور جواب دیں گے

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، انہوں نے کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ آج قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام موجود ہیں، پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد وجود میں آیا، آج ہم کو اس ملک کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ملک خوشحالی اور ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، پاکستان کی ترقی اور اس کا استحکام دشمن کو ہضم نہیں ہو رہا، اور دشمن پاکستان کے خلاف چالیں چل رہا ہے، ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارت بھول گیا ہے کہ اس ایٹمی قوت کو پانی بند کرنے کی دھمکی دی ہے، عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال لیں گے۔

Leave a reply