
لڈو کھیلتے ہوئے 10 سالہ بچے نے 14 سالہ لڑکے کی جان لے لی
کراچی میں سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں دس سالہ لڑکے نے چودہ سالہ لڑکے کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے حملہ کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، لڈو کھیلتے ہوئے بچوں میں جھگڑا ہوا، گرفتار ملزم کی شناخت دس سالہ علی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے آلہ قتل چھری بھی برآمد کر لی گئی ہے، مقتول اور گرفتار ملزم پڑوسی ہیں، مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔








