
عوام کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن میں رات گئے عوام کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس ذرائع کے مطابق رکشہ سے تصادم کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک جلانے کی کوشش کی اور پولیس کے پہنچنے پر اہلکاروں پر پتھر اور ڈنڈے برسائے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ رات بارہ بجے کے قریب واقع ہوا تھا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔








