مذاکرات کیلیےتیارہیں لیکن صرف برابری کی بنیاد پر ؛ ایران

بین الاقوامی منظر نامے پر ، ایران میں تناؤ اور سفارت کاری کے پیچیدہ پہلو تیزی سے نمایاں ہوتے جارہے ہیں۔ ایران کے جوہری پروگرام پر امریکی صدر کی براہ راست مذاکرات کی پیش کش کے جواب میں ، ایران نے ایک مضبوط موقف اختیار کیا ہے ،جس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ ایران مساوات کی بنیاد پر مذاکرات کیلئے تیار ہے ، لیکن دھمکیوں کےسائے میں نہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر امریکہ واقعی میں بات چیت کرنا چاہتا ہے توپھردھمکیوں کاجواز کیا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف بات چیت کی دعوت دیجارہی ہے ، اور دوسری طرف حملوں کاخطرہ لاحق ہے ، جو کسی بھی سنجیدہ سفارتی طرز عمل سے متصادم ہیں۔ ایرانی صدر نےامریکہ پر نہ صرف ایران ، بلکہ دنیا کو بھی ذلیل کرنیکا الزام عائد کیاہے۔









