وزیر اعظم نےشوگرکی قیمتوں پرشدید ناراضگی کااظہارکیا

0
139
وزیر اعظم نےشوگرکی قیمتوں پرشدید ناراضگی کااظہارکیا

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف نے شوگر کی قیمتوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کیا ، جبکہ وزارت پیداوار نےکل شوگر مالکان اور بڑے ڈیلروں کواسلام آباد طلب کیا۔

ذرائع کیمطابق ، حکومت کاشوگر مالکان اور بڑے ڈیلروں کے ساتھ تحریری معاہدہ تھا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا ، شوگر مل ایسوسی ایشن نے برآمد کی اجازت دی لیکن برآمدات کے بعد ، چینی کی قیمت 124 روپے سے بڑھ کر 170 روپے ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز کے ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کیجارہی ہے ، عملے کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے ، ذمہ داران کا تعین کیاجارہا ہے ، قیمتوں میں اضافے میں ملوں کے مالکان کو گرفتار کیا جائیگا۔

ایف آئی اے نے فیصل آباد ، لاہور سمیت دیگر شہروں میں چھاپے مارے ہیں ، کئی شوگر ڈیلروں کو گرفتار کیا گیا اور ریکارڈ ضبط کیا گیا۔

Leave a reply