
اسلامی تعاون تنظیم کےاجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا
ہاٹ لائن نیوز : اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کااعلامیہ جاری کیاگیاہے ، جسمیں غزہ کی تعمیر نو کیلئے عرب منصوبےکی حمایت کا اعادہ کیاگیا ہے۔ اعلامیہ کیمطابق ، وزرائے خارجہ نےفلسطینی مسئلےکے دوریاستی حل کامطالبہ کیا اورفلسطین کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اس اجلاس میں آزاد فلسطینی ریاست کیجانب سے غزہ کیلئے انتظامی کمیٹی کی حمایت بھی کی گئی ، جبکہ اس اعلامیہ نےغزہ میں جاری نسل کشی اور انسانیت سوز المیہ کاذمےداراسرائیل کوقراردیاہے۔
او آئی سی اجلاس نےشام کی او آئی سی تنظیم میں رکنیت کی بحالی کی بھی منظوری دی ہے، جبکہ غزہ کی تعمیرنوکے حالیہ عرب سربراہی اجلاس میں پیش کردہ منصوبےکی توثیق بھی ہوگئی۔









