
محکمہ اسکولزایجوکیشن نے 44 اساتذہ کوبرخاست کردیا
ہاٹ لائن نیوز : محکمہ اسکولزایجوکیشن سندھ نے 44 اساتذہ کو ہٹا دیا ، اساتذہ کونوٹس جاری کیےگئے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے 44 اساتذہ کوبرطرف کردیا ہے ، اساتذہ کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ، برطرف کردہ تمام اساتذہ قمبرشہدادکوٹ سےہیں۔
عہدیداروں کیمطابق ، برخاست اساتذہ سال 2023 اور 2024 میں ڈیوٹی سے غیرحاضر تھے ، 31 جنوری کوگھوسٹ اساتذہ کوحتمی شوکاز نوٹ جاری کیےگئےتھے۔
عہدیداروں کیمطابق ، اساتذہ جنہوں نے 18 فروری تک موقع دینیکے باوجودنوٹسزپر ردعمل پیش نہیں کیا ، انکوبرطرف کردیاگیا ہے۔









