ملازمت بحال نہ ہوئی لیکن موت مل گئی

0
127
ملازمت بحال نہ ہوئی لیکن موت مل گئی

ہاٹ لائن نیوز : ملازمت توبحال نہ ہوئی مگرموت مل گئی، لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں 2دن قبل خود سوزی کرنیوالا آصف دم توڑ گیا،خودسوزی کرنیوالا آصف میو اسپتال میں زیرعلاج تھا، جسکی نوکری کی بحالی کاکیس عدالت میں زیرسماعت تھا۔

آصف جاوید ، جو نوکری بحالی کیس کی سماعت پر آئے تھے ، اچانک اسنے لاہورہائیکورٹ میں خودکو آگ لگادی۔ یہ مقدمہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں زیرسماعت تھا ، آصف کا تعلق خانوال سے تھا ، انہیں فوری طورپرہی میو اسپتال منتقل کردیا گیاتھالیکن وہ جانبرنہیں ہوسکے۔

Leave a reply