لیبیاکشتی حادثہ : ہلاک ہونےوالےپاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچ گئی

ہاٹ لائن نیوز : لیبیا کی کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونیوالے چھ پاکستانیوں کی لاشیں وطن واپس آگئی ،وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر لاشیں وصول کیں۔
اس موقع پر ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ اس المناک حادثے کا نشانہ بننےوالے لواحقین کے غم میں برابرکےشریک ہیں،5 فروری کو پیش آنیوالے سانحے میں ملک کے بہت سے خاندان سوگ میں ہیں، حکومت متاثرین کے اہل خانہ کیساتھ ہرسطح پرکھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ضروری انتظامات کیےگئے ہیں کہ میت کی لاشوں کو ان پیاروں تک پہنچایاجاسکتاہے ، باقی کی لاشیں جلد ہی گھر لوٹ آئینگی۔ 37 زندہ بچ جانےوالوں کوواپس لانےکی کوششیں جاری ہیں۔









