ٹک ٹاک پر دھمکیاں ، رجب بٹ سمیت سات افراد کےخلاف مقدمہ

ہاٹ لائن نیوز : رجب بٹ سمیت سات دیگر افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ، جن پر ٹک ٹاک پردھمکیاں دینےاورکلاشنیکوف کے ساتھ گھر کی دہلیز پر آنےکاالزام ہے۔
پولیس کے مطابق ، یہ مقدمہ سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کےمدعیت میں درج کیا گیاایف آئی آر کے مطابق ، رجب بٹ ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ صبح کےوقت مسلح افراد کیساتھ گھر آئے۔ مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران بدسلوکی کی ، گالیاں دی اور دھمکیاں دی۔
ایف آئی آر کے مطابق ، ان افراد نے دھمکی دی تھی کہ ٹک ٹاک پرآنےکامزہ چکھادینگے۔









